پاکستان سٹیل ملز سے مزید برطرفیوں کی اجازت کی درخواست پر سماعت6 جنوری تک ملتوی

پاکستان سٹیل ملز سے مزید برطرفیوں کی اجازت کی درخواست پر سماعت6 جنوری تک ...
پاکستان سٹیل ملز سے مزید برطرفیوں کی اجازت کی درخواست پر سماعت6 جنوری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیبر کورٹ نے پاکستان سٹیل کے 50 فیصد سے زائد مزید بر طرفیوں کے معاملے پر سماعت6 جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے کہاکہ پاکستان سٹیل،پاکستان کی بیک بون تھی،دیکھناہوگاکیاایک دم اتنے بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی جاسکتی ہیں؟،
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لیبر کورٹ میں مزید برطرفیوں کی اجازت کیلئے سی ای او پاکستان سٹیل کی درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ پاکستان سٹیل،پاکستان کی بیک بون تھی،دیکھناہوگاکیاایک دم اتنے بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی جاسکتی ہیں؟،کورونا صورتحال میں کیاملازمین برطرف کئے جاسکتے ہیں؟کیاکوئی سیٹیلمینٹ چل رہی ہے؟،کیاپاکستان سٹیل لیبرکورٹ میں کیس داخل کرسکتی ہے؟۔
عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سٹیل کے وکیل آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کریں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردیں۔