عمران خان کی آمد ،ساﺅنڈسسٹم بند ہونے پر ڈی جے بٹ غصے سے لال پیلا ہوگئے

عمران خان کی آمد ،ساﺅنڈسسٹم بند ہونے پر ڈی جے بٹ غصے سے لال پیلا ہوگئے
عمران خان کی آمد ،ساﺅنڈسسٹم بند ہونے پر ڈی جے بٹ غصے سے لال پیلا ہوگئے

  

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان ’نیا بلوچستان‘ کا نعرہ لے کر ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر بھی حسب سابق بدنظمی دیکھنے میں آئی اور کارکنان کی طرف سے ٹرک پر چڑھ دوڑنے سے ساﺅنڈ سسٹم بند ہونے پر ڈی جی بٹ غصے سے لال پیلے ہوگئے اور لاٹھی اٹھالی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جلسہ گاہ آمد پر کارکنان ساﺅنڈ سسٹم والے ٹرک پر چڑھ دوڑے جس کی وجہ سے جنریٹر بند ہوگیا اور ساﺅنڈسسٹم جواب دے گیا۔ اس پر ڈی جی بٹ غصے سے لال پیلے ہوگئے اور صفیں چیرتے ہوئے شکایت لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے ، واپس ٹرک پر پہنچ کر لاٹھی اٹھا لی اور کارکنان کو مکے ، تھپڑ مارنا شروع کردیئے جس کے بعد جلد ہی کارکنان نے جان بچائی اور ٹرک کا قبضہ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔

مزید :

ڈیرہ مرادجمالی -