سیاسی نظریات کی بناء پر کشمیریوں کو جیلوں میں نظر بند رکھا جا رہا ہے ،یاسین ملک

سیاسی نظریات کی بناء پر کشمیریوں کو جیلوں میں نظر بند رکھا جا رہا ہے ،یاسین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آن لائن) لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ڈاکٹر محمد قاسم فکتو اور ان کے ساتھ قید غلام قادر بٹ اور دوسرے کئی اسیروں کے ایام اسیری کو طول بخشنے کی کارروائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ مختلف حیلے بہانے تراش کر یک ان کشمیری اسیروں کو جیلوں میں سڑایا جا رہا ہے اور ساتھ ساتھ ان کے خاندان اور بال بچوں کو بھی اذیت ناک مراحل سے گزرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اسیروں کے خلاف یہ لاقانونیت اس لئے برتی جار ہی ہے کیونکہ ان کے معاملات کو قانونی کے بجائے سیاسی نقطہ نظر اور پرتعصب نظر سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ایک معروف مذہبی اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی شخصیت بھی ہیں اور انہیں ااور دوسرے قیدیوں کو صرف اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے مسلسل قید میں رکھا جا رہا ہے جو حد درجہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح درجنوں دوسرے اسیر جن میں سید ساجد حسین بخاری قابل ذکر ہیں بھی پچھلی کئی دہائیوں سے مسلسل اسیر ہین اور ان کی اسیری کو طول بخشنے کے لئے بھی حد درجہ مذموم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -