کابل میں 2بم دھماکے،ایک پولیس اہلکار ہلاک،6شہری زخمی

کابل میں 2بم دھماکے،ایک پولیس اہلکار ہلاک،6شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جلال آباد، کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2الگ الگ بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 6عام شہری زخمی ہو گئے جبکہ افغان فضائیہ کے حملوں میں طا لبان کے ڈویژنل کمانڈرسمیت  18عسکریت پسند مارے گئے۔ کابل پولیس کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 9 بجکر 40 منٹ پر پولیس ضلع نمبر 11 کے محلہ خیرخانہ میں پولیس کا پک اپ ٹرک دیسی ساختہ بم سے ٹکرانے کے باعث ایک پولیس اہلکاراپنی جان گنوا بیٹھا، گاڑی تباہ، متعدد دکانوں کو نقصا ن پہنچا۔دریں اثناء کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے میڈیاکو بتایا کہ شہر کے پولیس ضلع نمبر 1 کے علاقے شوربازار میں ایک دکان کے باہر دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 6 عا م شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب مشرقی صوبہ ننگرہار میں رات گئے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر افغا ن فضائیہ کے حملے میں کم از کم 18 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا فضائی حملے ننگرہار کے مغرب میں واقع پہاڑ ی ضلع شیرزاد میں کیے گئے۔ مرنیوالوں میں 14 افراد طالبان کی نام نہاد ریڈیونٹ یا سپیشل فائٹررجمنٹ کے رکن تھے جن میں عسکریت پسندوں کا ڈویژنل کمانڈرخالد بھی شامل ہے۔بیان کے مطابق فضائی حملوں میں ریڈ یونٹ کے 10 جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔عسکریت پسند گروہ نے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
کابل بم دھماکے 

مزید :

صفحہ آخر -