خواجہ آصف سے جیل میں 4بزنس پارٹنرز کی ملاقات کیلئے درخواست منظور

  خواجہ آصف سے جیل میں 4بزنس پارٹنرز کی ملاقات کیلئے درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ محمدآصف سے جیل میں چار بزنس پارٹنرز کی ملاقات کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے،عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ خواجہ آصف سے بزنس پارٹنرز کی ملاقات کی درخواست منظور کی جاتی ہے ؎ قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے خواجہ آصف کے بزنس پارٹنرز کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے،سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل خواجہ آصف کی بزنس پارٹنرز سے ملاقات کروائیں دوران سماعت نیب کے پراسکیوٹر نے خواجہ آصف کی درخواست کی مخالفت کی  عدالت کی جانب سے جن بزنس پارٹنرز کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے ان میں فیصل منظور،توحید اختر، ارشد جاوید وڑائچ اور طاہر سلیم شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -