’مجھے یاسر شاہ نے چیلنج کیا تھا کہ ۔۔۔ ‘شاندار سنچری کرنے والے بلے باز محمد رضوان نے پویلین میں ہونے والے چیلنج سے پردہ اٹھا دیا 

’مجھے یاسر شاہ نے چیلنج کیا تھا کہ ۔۔۔ ‘شاندار سنچری کرنے والے بلے باز محمد ...
’مجھے یاسر شاہ نے چیلنج کیا تھا کہ ۔۔۔ ‘شاندار سنچری کرنے والے بلے باز محمد رضوان نے پویلین میں ہونے والے چیلنج سے پردہ اٹھا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنا کر قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے والے بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ یہ سنچری میرے لیے بہت مشکل تھی اور میں چیلنج لے کر بیٹنگ کے لیے گیا تھا کیونکہ یاسر شاہ نے مجھ سے کہا کہ میری نظر میں آپ بیٹسمین نہیں ہیں اگر آج آپ نے سو کیا تب میں آپ کو بیٹسمین مانوں گا کیونکہ پچاس پچاس تو میں بھی کرلیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح دوسرے ساتھی کرکٹرز کی طرف سے بھی دلچسپ جملے سننے کو ملے تھے،سرفراز احمد نے مجھ سے کہا تھا کہ سنچری کرکے آنا اور جب میں سنچری کرکے واپس آیا تو انھوں نے مجھے گلے لگایا۔
دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا روز ختم ہونے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں جس نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں ،میرے پاس کوئی بہانہ نہیں ہوتا،مجھے ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم سے جب بات کی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ نچلے نمبرز کے بلے بازوں کے ساتھ کس طرح بیٹنگ کرتے ہیں ،یہ آپ اسد شفیق سے سیکھیں۔ میں نے ان کے مشورے پر عمل کیا اور اب میں ٹیل اینڈرز کے ساتھ کھیلنے میں کوئی دقت محسوس نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ جب میں تیسرے دن بیٹنگ کررہا تھا تو وکٹ بیٹنگ کے لیے بہت مشکل تھی لیکن چوتھے دن اس کا رویہ بالکل مختلف تھا اور یہ بیٹنگ کے لیے بہتر ہو گئی تھی ۔

مزید :

کھیل -