عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مبصرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 53.55ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ برینٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 0.5فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 56.76ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔

مزید :

کامرس -