صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ، مزاحمت پر 2شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر دوشہریوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ مناواں کے علاقہ میں واقعہ ہنڈی گجراں گاؤں کے ایک گھر میں 10ڈاکووں نے اہل خانہ سمیت چار بھائیوں کو یر غمال بنا تے ہوئے 65تو لے طلائی زیوارت اور دو لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ،مزاحمت پر شدید تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا ، ہنجروال میں شریف کی دکان سے دوڈاکو 50ہزار کی نقدی لیکر فرار ہوگئے اور شاہدرہ میں تصور سے اڑھائی لاکھ،ڈیفنس بی میں قمر سے ڈیڑھ لاکھ،رائیونڈ میں عمران سے ایک لاکھ،اسلام پو رہ میں اخلاق سے 60ہزار،اقبال ٹاؤن میں آصف سے 74ہزار،ملت پارک میں غزالہ سے 35ہزار،ڈیفنس سی میں امین سے 30ہزار، لاری اڈہ میں طارق سے 27ہزارہیئر میں عمران سے 68ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گلشن راوی میں ریحان،جوہرٹاؤن میں غلام رسول،فیصل ٹاؤن میں بریگیڈئیر ہمایوں ظفر کی گاڑیاں اور شادباغ میں داؤد،نولکھا میں ولید مغل پو رہ میں شبیراور جنید،جوہرٹاؤن میں احمد،ستوکتلہ میں ریاض،ہربنس پو رہ میں عارف،فیکٹری ایریا خالد اور مصطفی آباد میں خان محمد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -