ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر )سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے انتظامیہ کو شہرِ قائد میں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کے حکم پر ایس بی سی اے نے بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث محکمے کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کے دھندے میں ملوث افسران کی فہرست کی تیاری کا حکم بھی دے دیا۔ایس بی سی اے نے افسران کی نشان دہی کے لیے 2 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ریٹائرڈ افسران بھی شکنجے میں آئیں گے، ڈی جی ایس بی سی اے نے لیاری کے ڈائریکٹر ملک اعجاز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جہاں بھی غیر قانونی تعمیرات ہوئیں اس حوالے سے ایکشن لیا جائے گا، افسران متعلقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کریں۔ایس بی سی اے نے حکم جاری کیا ہے کہ افسران اپنے علاقوں میں کارروائی کی رپورٹ 7 دن میں جمع کرائیں، غیر قانونی تعمیرات کے دھندے میں ملوث افسران کی فہرست بھی بنائی جائے۔