صوابی میں موبائل فون پر طلاق، پھر نوجوان نے بیوی واپس لے جانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟ افسوسناک واقعہ

صوابی میں موبائل فون پر طلاق، پھر نوجوان نے بیوی واپس لے جانے کی کوشش کی تو ...
صوابی میں موبائل فون پر طلاق، پھر نوجوان نے بیوی واپس لے جانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟ افسوسناک واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( ویب ڈیسک)صوابی میں داماد نے مطلقہ بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی تو ساس نے منع کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور ابراہیم نے فائرنگ کر دی اور سر میں گولی لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

روزنامہ" جنگ" کے مطابق اعزاز خان سکنہ ڈاگئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کی شادی ابراہیم سکنہ تر لاندی کے ساتھ ہوئی تھی گھریلو مسائل پر ہمشیرہ ہمارے ہاں والدین کے گھر ڈاگئی آئی تھی گذشتہ رات ابراہیم نے موبائل پر ہمشیرہ کو طیش میں آکر طلاق دی بعد ازاں وہ اپنی بیوی کو واپس گاؤں تر لاندی لے جانا چاہتا تھاجس پر والدہ نے بتایا کہ اسےطلاق ہو چکی ہے اس لئے وہ نہیں جا سکتی . اس دوران والدہ اور ابراہیم کے مابین تلخ کلامی ہوئی وہ والدہ کے ساتھ دکان جارہاتھا اس دوران ابراہیم نے والدہ پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں والدہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی کالو خان پولیس نے ابراہیم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔