قتل کے ملزم کا مخبری کرنیوالے شخص کے گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد

 قتل کے ملزم کا مخبری کرنیوالے شخص کے گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد
 قتل کے ملزم کا مخبری کرنیوالے شخص کے گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)اندرون شہر ملتان میں قتل کے ملزم کو گرفتار کروانے کے شبے میں ایک شخص کے گلے میں زنجیریں ڈال کر بدترین  تشدد کیا گیا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،سی پی او ملتان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ْ

تفصیلات کے مطابق  اندرون شہر کا رہائشی بابر عرف مرغی قتل کے الزام میں ایک سال قبل گرفتار ہوا اور دو ماہ قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا۔بابر نے اپنی گرفتاری کی مخبری کرنے اور گرفتاری پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شبہے میں ایک نوجوان ندیم سہو  پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلے میں زنجیر ڈال کر کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا اور اس پر تشدد کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نےواقعہ کانوٹس لیتےہوئےملزمان  کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اوراس سلسلہ میں ایس پی سٹی ڈویژن راؤ نعیم شاہد کی سربراہی میں ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔