کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے
کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانی کی بوند بوند کو ترستے سمندر کنارے آباد شہر قائد کے باسیوں کا صبر جواب دینے لگا۔

عزیز آباد گلشن شمیم اور گرد و نواح میں پانی کی شدید قلت کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے، کہتے ہیں کئی دنوں سے پانی کی بندش سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔
واٹر کارپوریشن کے خلاف  ہونے والے احتجاج کے باعث یاسین آباد سے گلشن اقبال جانے اور آنے والی سڑک پر ٹریفک بلاک ہوگئی۔
احتجاج کے دوران ٹریفک جام میں پھنسنے والے تین واٹر ٹینکرز کا پانی سڑک پر بہا دیا گیا،اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں میں پانی آنہیں رہا تو ٹینکرز میں کیسے آرہا ہے۔