حسن ابدال میں 2 کمسن بہنیں برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

حسن ابدال میں 2 کمسن بہنیں برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
حسن ابدال میں 2 کمسن بہنیں برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن ابدال (ڈیلی پاکستان آن لائن)گاؤں  کوہلیہ میں مدرسہ سے واپس آنیوالی دو کمسن بہنیں برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  علاقہ مکینوں نے دونوں کمسن بہنوں کی لاشیں برساتی نالے سے نکال لیں، جاں بحق بچیوں کی شناخت نبیہہ اور مناہل کے نام سے ہوئی، جن کی عمریں 5 اور 8 سال ہیں۔دونوں بہنیں سپارہ پڑھنے کے بعد بارش کے دوران گھر واپس جارہی تھیں، پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے باعث دونوں بہنیں برساتی نالے میں بہہ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی۔