احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کو جھاڑ دیا، لیکن کس بات پر ؟ کمرہ عدالت سے حیران کن خبر آگئی

احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کو جھاڑ دیا، لیکن کس بات پر ؟ کمرہ عدالت سے ...
احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کو جھاڑ دیا، لیکن کس بات پر ؟ کمرہ عدالت سے حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اس وقت جھاڑ دیا جب وہ ایک لیگی رہنما کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔
نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں اور اپنے حامی وکلا سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اپنے حامی وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نواز شریف نے اظہار ناپسندیدگی کیا۔ انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے، آج ریاست کے باقی تین ستون کہاںہیں؟۔
کمرہ عدالت کے اندر ایک لیگی رہنما نواز شریف کے قریب آئے اور ان کے ساتھ سرگوشی کرنے لگے جس پر جج احتساب عدالت نے اظہار برہمی کیا اور کمرہ عدالت میں بات کرنے پر جھاڑ پلا دی۔ انہوں نے کہا ’جس نے گفتگو کرنی ہے وہ برآمدے میں جا کر کرے‘۔