ریڈیو،ٹی وی، سٹیج گلوکارنعیم الحسن ببلو کا انتقال،نماز جنازہ ادا، سیاسی،سماجی شخصیات کی شرکت، فنکار برادری کا اظہار افسوس
ملتان (سٹی رپورٹر) ریڈیو ٹی وی سٹیج کے گلوکار وسیب کے سٹائیلش خوش لباس خوش گلو ھیرو مٹھڑی بولی بولنے والے سرائیکی کے
(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
فروغ کے لئے کردار ادا کرنے والے الائیڈ بنک کے سابق آفیسر استاد نعیم الحسن ببلو علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ جامع مسجد جسٹس حمید کالونی میں ادا کی گئی جس میں عزیز واقارب کے علاوہ سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی وہ کافی عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ملتان میں پاپ بینڈ میرا گروپ کے بانیوں میں نعیم الحسن ببلو کاشمار ہوتا تھا وہ موسیقی کی ہر صنف کلاسیکل غزل گیت پاپ پر عبور رکھتے تھے زکریا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف میوزیکالوجی اور ملتان آرٹس کونسل میں موسیقی کی تعلیم دیتے رہے پی ٹی وی پر انکے نغمات بہت عرصہ مقبول رہے انہوں نے انگلینڈ ناروے متحدہ عرب امارات کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہ کافی وقت سے ڈیپریشن کا شکار تھے انہیں دو چھوٹے بھائیوں اعظم بلوچ اور خلیل بلوچ کی موت نے بھی غمزدہ کیا ہوا تھا میوزک ہی ان کا اوڑھنا بچھونا تھا اور ذریعہ معاش بھی، ساونڈ ایکٹ کی وجہ سے میوزیکل پروگرامز پر پابندی کے باعث بہت رنجیدہ ناخوش اور اکثر غصہ میں نظر آتے تھے بہت خوددار تھے معاشی حالات کی وجہ سے اپنا گھر بیچنے پر مجبور ہوئے ان کا ایک بیٹا شیری انگلینڈ علی ملتان جبکہ بیٹی الائیڈ بنک لاھور میں آفیسر ہیں۔
انتقال