سندھ پولیس آرڈرز ترمیمی ایکٹ منظو ر کرلیا گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی غیر موجودگی کے باوجودسندھ پولیس آرڈرز ترمیمی ایکٹ منظو ر کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے آ ج ہونے والے اجلاس میں پولیس آرڈر ترمیمی ایکٹ ایوان میں پیش کیا گیا جس کے مطابق دوران ڈیوٹی مستقل معذور ہونے والے پولیس جوانوں کو مراعات ملیں گی جبکہ پولیس شہدا کے اہلخانہ کو انکی تعلیمی قابلیت پر ملازمت دی جائے گی۔
قانون سازی کے وقت اپوزیشن ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے۔
رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار کا کہنا تھا کہ پولیس شہدا کے خاندانوں کی کفالت بہتر ہونی چاہئے۔