عدالت نے14سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیہ میں 14 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔
جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مجرم نے 14 سال کی لڑکی سے زیادتی کی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔لیہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کے مجرم کو موت کی سزا سنادی ہے۔