پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست ،اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو آج ہی طلب کرلیا

پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست ،اسلام ...
پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست ،اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو آج ہی طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ کوبھی طلب کرلیا،چیف کمشنر اسلام آباد اورآئی جی پولیس کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم  دیا گیا،عدالت نے کہاکہ ڈویژن بنچ کے بعد کیس کو آج ہی سنیں گے۔