پاک ایران تجارت کا حجم 5ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے: تہران چیمبر

        پاک ایران تجارت کا حجم 5ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے: تہران چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاک ایران تجارت کو 5ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ تہران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ٹی سی سی آئی) کے اعدادو شمار کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان اور ایران بارٹر سسٹم کے تحت باہمی تجارت کررہے ہیں اور اس وقت ہمسایہ ملکوں کی دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر ہے جس کو باآسانی 5 ارب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے۔ ٹی سی سی آئی کے حکام نے پاک ایران دوطرفہ تجارت کے حوالے سے کہا کہ اس میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ایران کی تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کی دوطرفہ تجارت 13ارب ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ باہمی تجارت کا سالانہ حجم 10 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران تجارت متاثر ہو رہی ہے۔ تاہم اس میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی اور رقوم کی ادائیگی کی سہولیات سے تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاک ایران باہمی تجارت عارضی طور پر معطل ہے امید ہے کہ جلد ہی پاکستان اور ایران کی تجارت بحال ہو جائے گی۔

مزید :

کامرس -