پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ختم،دونوں ملکوں کی سرحد کی جغرافیائی حدود کے تعین پر اتفاق

پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ختم،دونوں ملکوں کی سرحد کی جغرافیائی ...
پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ختم،دونوں ملکوں کی سرحد کی جغرافیائی حدود کے تعین پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)باب دوستی پر پاک افغان فلیگ میٹنگ ختم ہو گئی ہے جس دوران پاک افغان سرحد کی جغرافیائی حدود کے تعین پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی طرف سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل نے جبکہ افغان وفد کی قیادت کرنل شریف نے کی ۔میٹنگ میں دونوں جانب سے گوگل سروے میپ اور جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔فلیگ میٹنگ میں پاکستان اور افغانستان کی جیولوجیکل سروے ٹیمیں بھی شریک تھیں،جس دوران پاک افغان سرحد کی جغرافیائی حدود کے تعین پر اتفاق ہو گیاہے ۔جیولوجیکل سروے کے بعد رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوائی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور باب دوستی کی بندش پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا ،پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا ہے جن کو دور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ افغان فورسز کی جانب سے چمن میں فائرنگ کے بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -