بجٹ سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ، ایوان میں کیا سوال اٹھایا جائے گا ؟ صالح ظافر نے اہم انکشاف کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد صالح ظافر نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ موجودہ قومی اسمبلی کا پانچواں اور آئندہ ماہ کے بجٹ اجلاس سے پہلے کا آخری اجلاس ہوگا ۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر کامیاب قرار پائے ارکان بھی شرکت کریں گے۔ جن میں خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ازروئے آئین کامیاب قرار پائے ارکان بھی شامل ہونگے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پر فاضل ارکان اپنے دیگر ہم نشیں ارکان کی طرح ایوان کی کارروائی میں حصہ لیں گے۔ حکومت موجودہ اجلاس میں کوئی قانون مسودہ یا آئینی تر میم لانے کا ارادہ نہیں رکن جن کی بناء پر ان ارکان کے حوالے سے یہ سوال ایوان میں اٹھے گا کہ وہ اس عمل میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں عمومی قانون سازی کی صورت میں ان ارکان کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوگی یہ ارکان اپنی اپنی اسمبلیوں میں کورم کا حصہ ہونگے۔ دلچسپ صورت حال اس وقت رونما ہوگی جب ایوان میں کورم پورا نہیں گا توان ارکان کو کورم پورا کرنے کیلئے شمار کیا جائے گا ۔