مریم نواز کی ضمانت حق اور سچ کی فتح ہے،سیف الملوک کھوکھر

  مریم نواز کی ضمانت حق اور سچ کی فتح ہے،سیف الملوک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھو کھر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ضما نت سچ کی فتح ہے،پا کستان تحریک انصا ف کی حکو مت کے دن گنے جا چکے ہیں بیساکھیوں کے سہا رے چلنے وا لی حکو مت اب گھر کی راہ لے اسی میں ان کی عا فیت ہے۔دھرنو ں سے حکو مت میں آنے والے پا کستان تحر یک انصا ف کی اصلیت کو سب جا ن چکے ہیں۔اصل عوا می اور سیا سی جماعت صرف وصرف ن لیگ ہے۔وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مریم نو ز کے مچلکے جمع کروا نے کے بعد گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ اللہ کا شکر بی بی مریم نواز کی ضما نت منظو ر ہو ئی ہے یہ اصل میں سچ کی فتح ہے انہو ں نے کہا کہ ہمارا شروع سے یہی کہنا ہے کہ ہم سیا سی کیسوں سے ڈر نے وا لے نہیں ہیں اور نہ ہی دبا ؤ میں آنے والے ہیں ہما رے قائد میا ں محمد نواز شریف کی مثا ل سب کے سا منے ہے اور آج بھی ہمارے لیڈر کا بیا نی ووٹ کو عزت دو ہمارا بیا نہ ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پا کستان تحر یک انصا ف کے اب گھر جا نے کا وقت آگیا ہے اتنے عرصہ میں ہی مہنگا ئی،غربت، بیروزگا ری سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت بیسا کھیو ں سے چلنے وا لی حکو مت ہے جو کہ اب مذید سہا رے کے ساتھ نہیں چل سکتی ہے۔انہو ں نے مذید کہا کہ ن لیگ ہی وہ وا حد سیا سی اور عوامی جما عت ہے جس کو عوام کے دکھ درد کا پتہ ہے انہو ں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہما رے قائد میا ں محمد نواز شریف کو جلد از جلد صحت کا ملہ عطا فرما ئے۔۔۔۔۔