منشیات کے 98 ملزمان کو سہ ماہی اصلاحی کورس کے بعد آزاد کردیاگیا

منشیات کے 98 ملزمان کو سہ ماہی اصلاحی کورس کے بعد آزاد کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)منشیات کی 14عدالتوں کی طرف سے اصلاح کے لئے بھجوائے گئے 98ملزمان کو3ماہ کے اصلاحی کورس کے بعد عدالتوں کے حکم پر آزاد کردیا گیا ہے آزاد ہونے والے ملزمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جرائم کی زندگی سے توبہ کرلی ہے اور علاقے میں شریفانہ زندگی بسر کررہے ہیں ، ملزمان کو جیل بھجوا کر ان کو مزید جرائم کی زندگی میں دھکیلنے کی بجائے ان کی اصلاح کرنے کا سلسلہ سیشن کورٹ میں جاری ہے ،عدالتوں کی طرف سے منشیات کے معمولی کیسوں میں ملوث ملزمان کو جیل بھجوانے کی بجائے پروبیشن آفیسر کے پاس بھجوایا جا رہا ہے تین ماہ کی اصلاحی تربیت اورعلاقے کے کونسلرکی تصدیق کے بعد ملزموں کو آزاد کیا جارہا ہے پروبیشن آفیسر کے مطابق ان کے پاس نوسو تینتیس ملزم بجھوائے گئے تھے جن میں سے اکثراصلاحی تربیت مکمل کرچکے ہیں۔