کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ...
 کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر قومی یکجہتی اور ملی وحدت کے شاندار مظاہرے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے جوش و جذبے کے ساتھ یوم دفاع و شہدائے پاکستان منا کر پاک دھرتی سے لازوال محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ  سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر سب کو پیغام دیا ہے کہ ہم دفاع پاکستان کیلئے ایک ہیں،ایسا شاندار جذبہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے  پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر فوجی افسروں اور جوانوں کی بے مثال قربانیوں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہداء کے احسان مند ہیں،شہداء کی لازوال قربانیاں پاکستان میں امن لے کر آئی ہیں،شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

مزید :

قومی -