پاک فضائیہ کے جوان بھی بہادری و شجاعت میں کسی سے کم نہیں 

   پاک فضائیہ کے جوان بھی بہادری و شجاعت میں کسی سے کم نہیں 
   پاک فضائیہ کے جوان بھی بہادری و شجاعت میں کسی سے کم نہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چھ ستمبر کا دن پاک فوج کے شہید جوانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری و شجاعت کے قصے بچے بچے کی زبان پہ ہیں اور پاک فوج کی  لازوال قربانیاں بھی ہماری تاریخ میں رقم ہیں بالکل اسی طرح سے  چھ ستمبر کے بعد سات ستمبر کا دن بھی پاکستانی تاریخ میں اہم ہے چھ ستمبر پاک فوج کے جوانوں کی یاد  تازہ کرتا ہے بالکل اسی طرح سے سات ستمبر پاک فضائیہ کے شاہینوں کی یاد میں منایا جاتا ہے یقینا پاکستان ائیر فورس یعنی پاک فضائیہ کے جوان بھی بہادری و شجاعت میں کسی طرح سے کم نہیں پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھی سر پہ کفن باندھے جان ہتھیلی پہ رکھی اور پیارے وطن کو دشمنوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور اگر تاریخ پہ نظر ڈالیں تو راشد منہاس  جو پاک فضائیہ کے جانباز افسر تھے نے بھی پاک سرزمین سوہنی دھرتی کے لئے اپنی جان وطن پہ قربان کر دی۔ راشد منہاس شہید نے جان قربان کر دی لیکن دشمن کو پاکستانی طیارہ اغواء کرنے نہیں دیااور طیارہ زمین پر گرا کر تباہ کر دیا۔ یقینا یہ راشد منہاس شہید کا تاریخی کارنامہ ہے جس پہ انہیں نشان حیدر دیا گیا اور شہید راشد منہاس کے بعد غازی ایم ایم عالم پہ نظر ڈالیں جو پاک فضائیہ کے ایسے جانباز پائلٹ تھے جنہوں نے آناً فانا ًدشمن کے درجن بھر طیاروں کو فضاء  میں ہی مار گرایا اور جس دلیری و بہادری سے غازی ایم ایم عالم نے دشمن کے طیاروں کو زمین بوس کیا اسکی   بھی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پاک فضائیہ کی تاریخ بھی بہادری وْشجاعت  سے مزین و آراستہ ہے اور پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں کوْ خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سات ستمبر کو پاک فضائیہ کی بہادری کے نام کر دیا گیا ہے اور آج ایک مرتبہ پھر ہم سات ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے شہیدوں کی یاد میں منا رہے ہیں اور ہماری کیا سب کی ہی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک فوجی جوانوں کی طرح ائیر فورس کے جوانوں کو بھی پیارے وطن کی سلامتی و بقاء کی جنگ لڑنے کے لئے مزید ہمت و حوصلہ عطاء  فرمائے اور شہید ان وطن کے درجات کو مزید بلند فرمائے آمین ثم آمین۔

مزید :

رائے -کالم -