حکومت تین ماہ میں ویکسین لگانے کا عمل مکمل کرے،روبینہ سہیل

حکومت تین ماہ میں ویکسین لگانے کا عمل مکمل کرے،روبینہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر صوبائی حلقہ پی پی 173روبینہ سہیل بٹ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کے لیے لازم ہے کہ وہ ملک کے بائیس کروڑ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں ویکسین لگانے کا تیز رفتار اور قابل عمل پروگرام بنائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو پرائیویٹ لیب اور مہنگے پرائیویٹ ہسپتال مافیاز کے حوالے نہ کرے، جو 10 ڈالر قیمت کی ویکسین کے 12 ہزار روپے سے زائد وصول کر رہے ہیں۔

  انہوں نے کہاکہ غریب عوام کی بھلائی کے لیے حکومت خود ویکسین امپورٹ کرے اور اگر اسے توفیق ملے تو غریبوں کو مفت اور صاحب حیثیت کو اسی قیمت پر فراہم کرے۔

  یا حکومت ویکسین کے درآمد کرنے کو عام کردے تاکہ مقابلہ کی وجہ سے عوام کو ویکسین مناسب قیمت پر مل سکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پرائیویٹ رفاہی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملہ کو ویکسین خود فراہم کرے۔ نیز دیہی علاقوں میں بھی فراہمی ویکسین کے لیے موبائل یونٹس قائم کرے۔