محکمہ اوقاف کی سیل شدہ منڈی اور دکانات ڈی سیل کرکے مالکان کے حوالے

محکمہ اوقاف کی سیل شدہ منڈی اور دکانات ڈی سیل کرکے مالکان کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ نے تین سال قبل محکمہ اوقاف کی طرف سے سیل شدہ منڈی اور سات دوکانات کو ڈی سیل کرکے مالکان کے حوالے کر دیا ۔طویل عرصہ تک دوکانوں کی بندش کی وجہ سے تاجروں کے لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہو گیا ۔ متاثرہ تاجر محکمہ اوقات کے خلاف تاوان کی وصولی کیلئے مقدمہ درج کر سکتے ہیں۔ اے اسی عنایت اللہ ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور روڈ پر محکمہ اوقات نے تین سال پہلے سات دوکانات اور ایک منڈی کو اپنی ملکیت قرار دیکر سیل کیا تھا جس پر متاثرہ تاجروں مختیار احمد وغیر ہ نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ طویل عرصہ تک مقدمہ چلنے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دیا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کو دوکانات اور منڈی ڈی سیل کرکے متاثرہ تاجروں کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام دوکانات اور منڈی ڈی سیل کرکے تاجروں کے حوالے کر دی ۔ اس موقع پر متاثرہ تاجروں نے میڈیا کو بتایا کہ دوکانات اور منڈی کی طویل بندش کی وجہ سے دوکانوں میں موجود ان کا لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہو گیا ۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ نے کہاکہ متاثرہ تاجر تاوان کی وصولی کیلئے ہرجانے کا دعوی کر سکتے ہیں ۔