ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
جو لوگ کسی دوسروں کی باتوں کو لے کر پریشان ہیں۔ وہ بالکل نہ گھبرائیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہ ہوگا، بلکہ دو تین دن بعد خوشی کی خبر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آپ کے لئے یہ دن بڑے اہم ہیں۔ اگر خاص طور پر اپنے روزگار پر تھوڑی سی توجہ دے دیں تو اور جو رقم بلاک ہو گئی تھی۔ اب اس کی واپسی بھی ممکن نظر آتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روحانی حوالے سے کسی منزل کے قریب ہیں۔ راز اوپن نہیں کریں گے تو فائدہ حاصل ہو جائے گا اور ان دنوں صبح اٹھ کر کسی سے بات کئے بغیر 60مرتبہ رب پڑھا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اگر کوئی درمیان میں شرارت کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے تو وہ ان شاءاللہ بھاگ جائے گا اور جن لوگوں نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے وہ تھوڑا سا انتظار کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب صورت حال میں بڑی واضح تبدیلی اور بہتری کے اشارے موصول ہو رہے ہیں جو لوگ کسی بھی مقصد کے لئے قدم اٹھانا چاہتے ہیں وہ دیر نہ کریں تو مناسب رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو مالی طور پر بہتری ملنے کی امید تو ہے مگر آپ جس بھی کام میں نقصان اٹھا چکے ہیں اس کو دوبارہ نہ کریں تو بہتر ہے۔دوسرا کوئی تلاش کر لیں تو اچھا ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب حالات بڑی تیزی سے بدلیں گے اور آگے چل کر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کو وارننگ ہے کہ بے وقوفی والا کوئی فیصلہ مت کریں اور ناہی جذبات میں آنے کی ضرورت ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
چند اہم پر قوت ستاروںکی پوزیشن مالی لحاظ سے بہتری ظاہر کررہی ہے۔ آپ کو اس کا ان شاءاللہ بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور مکمل طور پر آپ کی نظریں حالات پر ہونی چاہیے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے آپ کے خلاف محاذ بنا رکھا ہے۔ وہ اس میں تیزی لا سکتے ہیں۔ آپ کو بے حد ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور چاروں قل پڑھ کر اس کا حصار بنا کر چلیں۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

آپ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر جو کام کرنے جا رہے ہیں۔ وہ مناسب نہیں ہے اس میں آپ کو شدید ذہنی کوفت سے گزارنا پڑ سکتا ہے اور اپنے لئے مشکلات کے سوا کچھ نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ماضی میں جو لوگ ساتھ چھوڑ گئے تھے۔ اب مطلب کے لئے دوبارہ قریب آنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کو اب ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔غلطی کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان لوگوں نے آپ کو پھر دھوکا دینا ہے، جن پر دوبارہ بھروسہ کر رہے ہیں۔ کیوں آپ اپنے لئے مشکلات بڑھا رہے ہیں۔غصہ بھی بہت آ رہا ہے۔ کچھ اپنے حالات کو بھی دیکھیں۔