بلوچستان میں مزید تین مزدروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں فائرنگ سے جنوبی پنجاب سے سے تعلق رکھنے والے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے رگ بورنگ پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، مرنیوالوں کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات دو بجے پیش آیا جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔