تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہو گا؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کہاکہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہئے،انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ مکمل طور پر تعاون کریں،ان کاکہناتھا کہ پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہو گا جمہوری عمل مکمل ہوگا۔
ایک سوال ’’وزارت عظمیٰ کے امیدوار آپ ہونگے؟‘‘کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کریں گے۔