نیب کو ’’ ریموٹ کنٹرول ‘‘والا نہیں آزاد اورخود مختار ادارہ بنانا ہوگا : چوہدری محمدسرور

نیب کو ’’ ریموٹ کنٹرول ‘‘والا نہیں آزاد اورخود مختار ادارہ بنانا ہوگا : ...
 نیب کو ’’ ریموٹ کنٹرول ‘‘والا نہیں آزاد اورخود مختار ادارہ بنانا ہوگا : چوہدری محمدسرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کو ’’ ریموٹ کنٹرول ‘‘والا نہیں آزاد اورخود مختار ادارہ بنانا ہوگا ‘جب تک نیب آزاد نہیں ہوگی نیب قوانین میں کسی ترمیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا ، بیڈ گورننس ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے ،تحر یک انصاف لوٹ مار کے نظام کے خلاف عوامی عدالت میں بھی جاچکی ہے،بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوں نے سر کلر ڈیٹ6سو ارب تک پہنچایادیا ہے ،عوام سے نیلم جہلم سرچارج کے نام پر مزید اربوں روپے وصول کر نا بدترین کر پشن اور لوٹ مار ہوگی ۔

نواز شریف کے مودی کیساتھ ذاتی تعلقات اچھی بات نہیں ،جہانگیر ترین

وہ تحر یک انصاف کے مر کزی رکن علی اشرف مغل ’عامر رحمن ’رانا بلال اعجاز ‘ذوالفقار بھنڈر ‘رانا ساجد شوکت اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نیب جب تک مکمل آزاد اور خود مختار نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں شفاف احتساب کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دن بدن حالات میں بہتری کی بجائے مسائل میں بدتر ین اضافہ ہو رہا ہے جسکی بنیادی وجہ بیڈ گورننس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نظام حکومت کی ضرورت ہے جس میں کوئی بھی طاقتوار شخص آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہو نا چاہیے اورجو کوئی بھی ملک میں آئین وقانون کی خلاف ورزی کر یں اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے ورنہ ملک مسائل کا شکار رہیگا ۔

مزید :

لاہور -