اس لڑکی کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈیا پر جس نے دیکھا غصے سے آگ بگولا ہوگیا؟ حقیقت جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

اس لڑکی کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈیا پر جس نے دیکھا غصے سے آگ ...
اس لڑکی کی تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈیا پر جس نے دیکھا غصے سے آگ بگولا ہوگیا؟ حقیقت جان کر آپ کو بھی غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)خوبصورت لڑکیاں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کریں تو لڑکے بالے ان کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا دیتے ہیں لیکن امریکی ریاست نیواورلینز کی اس لڑکی نے نیم عریاں لباس میں اپنی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی لیکن صارفین نے اس کی تصویر پر توجہ دینے کی بجائے ایسی چیز پر توجہ مرکوز کر لی اور جس نے بھی اسے دیکھا غصے سے آگ بگولا ہو گیا۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق الیسا نامی اس لڑکی نے یہ تصاویر اپنے بیڈروم میں بنائی تھیں۔


رپورٹ کے مطابق صارفین نے تصاویر میں اس پر توجہ دینے کی بجائے اس کے بیڈروم کی حالت پر نظریں جما لیں اور بھانت بھانت کے کمنٹس کرکے غصے کا اظہار کرنے لگے کہ اسے بہترین لباس میں تصاویر بنا کر شیئر کرنے کا شوق ہے لیکن کمرے کی صفائی کا ہوش نہیں۔ ہر طرف اشیاءبکھری پڑی تھیں جیسے یہاں ابھی کوئی بڑا زلزلہ آیا ہو اور ہر چیز بکھیر گیا ہو۔ جوتے، کپڑے، کھانے پینے کی اشیا، الیکٹرانکس اشیاءاور ان کے تار، غرض اس کا بیڈروم ایک طرح سے کاٹھ کباڑ کے ساتھ بھرا ہوا تھا اور وہ پاس کھڑی بڑے فخر سے تصاویر بنا کر پوسٹ کر رہی تھی۔ ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”اگر میرے بیڈروم کی یہ حالت ہوتی تو میری ماں میرا جینا حرام کر دیتی اور گھر سے نکلنا بند کر دیتی ، جب تک میں بیڈروم کی صفائی نہ کرتی۔“ایک اور صارفین نے لڑکی کا تمسخراڑاتے ہوئے اس کی ایک تصویر میں فرش پر لگے کپڑوں کے ڈھیر پر ایک ہاتھ بناتے ہوئے اشارہ کیا اور پوچھا کہ کیا یہ کمپیوٹر کا ماﺅس پڑا ہے؟ ہاتھ کی سمت میں دیکھیں تو واقعی وہاں ایک ماﺅس پڑا ہے جو بہت غور کرنے پر ہی اس کباڑ میں نظر آتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -