پاکستان لوورزکونسل کے وفد کی گورنر پنجاب چودھری سرور کے ساتھ ملاقات

  پاکستان لوورزکونسل کے وفد کی گورنر پنجاب چودھری سرور کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان لورز کونسل (پلک) کے وفد کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سجاد علی اور صدر محمد ریاض ملک کی سربراہی میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی رضوان پارک کے علاقے کے مسائل بارے خصوصاً صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور کھیلوں کے میدان کی سہولت نہ ہونے اور سرسبز پاکستان کے سلسلے میں تنظیم نے اپنے علاقے میں پی ایچ اے کے تعاون سے ہزاروں پودے لگانے کے بار ے میں آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور کھیلوں کے میدان کی سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جن عہدیداران نے ملاقات کی ان کی ملک ریاض ملک،سجاد علی خالد مسعود،سید طارق محمود،احسان الٰہی صدیقی، ٹیپو سلطان اور حماد بن شاہد شامل تھے