عوامی طاقت سے پیرزادہ گروپ مخالفین کوشکست دیگا:میاں ریاض حسین

عوامی طاقت سے پیرزادہ گروپ مخالفین کوشکست دیگا:میاں ریاض حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار)حلقہ کے عوام نے ہمیں ہمیشہ عزت دی ہے عوامی طاقت سے پیرزادہ گروپ چوتھی دفعہ بھی سیاسی مخالفین کو شکست دے کر کامیاب ہوگا ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے NA171 مسلم لیگ ن کے ٹکٹ امیدوار ، صوبائی حلقہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

PP248 امیدوار سابق چیئرمین زراعت پنجاب چوہدری محمدافضل گل ایڈووکیٹ نے اولڈ حاصل پور میں ایک میٹنگ کارنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جس پر بین الاقوامی سازوں کے زریعے انکی جمہوری حکومت کو ختم اور ایک ہی خاندان کے خلاف احتساب کے نام پر ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاسنائی گئی ہے عوام کا مسلم لیگ ن کا رشتہ مضبوط بنیادوں پر ہے انہوں نے کہاکہ جتنے کام مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور میں حلقہ171/248 میں ہوئے اتنے کام کسی دوسری حکومت میں نہیں کروائیں حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام میگا پراجیکٹ صحت ، تعلیم، صاف پینے کے پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور 1122 جیسی سروس شامل ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں پرانے سیاسی مخالفین گروپ بناء کر سبز باغ دکھانے کے لیئے نیا جال لیکر آئیں ہیں انہوں نے کہاکہ عوامی طاقت سے مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی اس موقع پر رحمانی برادری نے انکی حمایت کا اعلان کیا۔