جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد پورے کرنےکی اجازت ہونی چاہیے: نیتن یاہو 

جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد پورے کرنےکی اجازت ہونی چاہیے: ...
جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد پورے کرنےکی اجازت ہونی چاہیے: نیتن یاہو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد پورے کرنےکی اجازت بھی ہونی چاہیے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ معاہدے کے تحت حماس کو مصری سرحد سے اسلحہ سمگلنگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور معاہدے میں لکھا جائے کہ مسلح عسکریت پسند شمالی غزہ واپس نہیں آئیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس اپنے اس مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے کہ اسرائیل معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے مستقل جنگ بندی کا عہد کرے گا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم اس بات کی اجازت دے گی کہ 6 ہفتے کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیر سٹارمر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال باعث تشویش ہے۔