بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جم ٹریننگ شروع کر دی

بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جم ٹریننگ شروع کر دی
بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جم ٹریننگ شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ شروع کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بابر اعظم کی طرف سے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر جم میں کسرت کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں وہ سخت محنت کے ساتھ مختلف ورزشیں کرتے نظر آتے ہیں۔
بابر اعظم نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لفظ ’ورک‘ لکھا، جو تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے کمنٹس میں تبصروں کی لائن لگا دی، جن میں سے اکثر لوگ قومی کرکٹر کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔اداکار احمد علی بٹ نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جم کی بجائے سٹیڈیم میں دکھائی جانے والی کارکردگی پر آپ کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے تھی اور وضاحت پیش کرنی چاہیے تھی مگر احساس ہو تو کچھ شرم ہو ناں۔“ اس کے ساتھ ہی احمد علی بٹ نے ہیش ٹیگ میں ’ناٹ مائی کیپٹن‘ کے الفاظ تحریر کیے۔

مزید :

کھیل -