سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑاہے خلاءپر کرنے میں وقت لگے گا:وقار یونس

سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑاہے خلاءپر کرنے میں وقت لگے گا:وقار یونس
سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑاہے خلاءپر کرنے میں وقت لگے گا:وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑاہے اور خلا پوراکرنے میں وقت لگے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور زمبابوے کرکٹ سریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی بھی بہترہو ئی ہے ۔انہو ںنے کہا کہ زسینئرز کا خلاءپر کرنے میں وقت لگے گا لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ اسے جلد از جلد پورا کیاجائے۔
ان کا کہناتھا کہ ان کا وطن پاکستان ہے لیکن آسٹریلیا جانے ان کے کنٹریکٹ کا حصہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سری لنکا سے جو سیریز ہو نے جا رہی ہے اس میں پاکستان کا تین میچ جیتنا لازمی ہے ۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی کی جاری کر دہ رینکنگ کے مطابق 9ویں پوزیشن ہے جبکہ چیمپینز ٹرافی میں آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق پہلی آٹھ ٹیمیں ہی شرکت کرتی ہیں اور اس کے لیے پاکستان کو سری لنکا سے تین میچ جیتنے ہو ںگے ۔

مزید :

کھیل -