خاتون ایک سال تک بلیک میلر کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بنتی رہی

خاتون ایک سال تک بلیک میلر کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بنتی رہی
خاتون ایک سال تک بلیک میلر کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بنتی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ویب ڈیسک) ایک سال تک خاتون شوہر اور بیٹے کی زندگی کو محفوظ بنانے کی خاطر بلیک میلر شخص کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بنتی رہی .

تھانہ پیلاں میں گول چوک ڈبل سٹوری فلیٹس کی رہائشی سائرہ بی بی کی طرف سے درج کرائی ایف آئی آر کے مطابق جان محمد ولد سپین گل نامی شخص نے ایک سال قبل اسکے شوہر کی عدم موجودگی میں اس کے گھر داخل ہو کر اسے درندگی کا نشانہ بنایا اور اسکی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنالیں اور یہ دھمکی دیکر کہ اگر اس نے کسی کو اسکے بارے میں بتایا تو وہ یہ ویڈیوز تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کردے گا جس پر خاموش ہوگئی اور اسی بناء پر درندہ صفت شخص گذشتہ ایک سال سے اپنی حوس کا نشانہ بناتا چلا آرہا ہے اور اس سے پیسے بھی وصول کرتا رہا ہے جبکہ وہ اپنے خاوند اور بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے اسکے ہاتھوں بلیک میل ہو کر خاموش رہی ، لیکن اب اسکے صبر پیمانہ لبریز ہو گیا ہے لہٰذا اسے انصاف دلایا جائے ۔

پولیس تھانہ پیلاں نے سائرہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔