این اے 187لیہ سے آزادامیدوار سید ذوالقرنین شاہ بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
لیہ (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 187سے آزادامیدوار سید ذوالقرنین شاہ بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذوالقرنین شاہ نے آج جمعةالمبارک کو اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر اور ایڈیشنل سیشن جج خالد رحمان کو جمع کرادیئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12جون کو تحصیل کورٹ کروڑ میں ہوگی۔
اس موقع پر ذوالقرنین شاہ کے ہمراہ ان کے حامیوں کی کثیر تعدادبھی موجود تھی جو باہر ان کے حق میں نعرہ بازی کرتی رہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین شاہ بخاری کا کہناتھاکہ وہ غریب طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ خود ہی عوام اور اللہ تعالیٰ کے سہارے میدان میں آئے ہیں اور انشاءاللہ جیت کر اسی عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ پارٹیوں کے ٹکٹ لینے کیلئے ان کے پاس اتنی رقم نہیں کہ چندہ کی مد میں جمع کراسکیں۔