پی ایس ایل اور اپنی بیٹنگ کو بہت مس کر رہا ہوں: عمر اکمل

پی ایس ایل اور اپنی بیٹنگ کو بہت مس کر رہا ہوں: عمر اکمل
پی ایس ایل اور اپنی بیٹنگ کو بہت مس کر رہا ہوں: عمر اکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں پی ایس ایل اور اپنی بیٹنگ کو بہت مس کر رہا ہوں۔

لاہور میں قادر سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمر اکمل نے کہا کہ فرنچائزز کی مرضی ہے کہ انہوں نے کیوں منتخب نہیں کیا، میں کسی کو قصور وار نہیں ٹھہراتا، لیکن میں جانتا ہوں کہ پی ایس ایل میں میری کارکردگی اچھی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹریننگ کر رہا ہوں، کلب میچز کھیل رہا ہوں، فٹنس پر فوکس ہے، مضبوط انداز میں کم بیک کروں گا۔

عمر اکمل نے کہا کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کا سیزن اچھا جا رہا ہے وہ ایک سیزن پر اکتفا نہ کریں، یہ مت سمجھیں کہ ایک سیزن کی وجہ سے ان کے اگلے دو سیزن پکے ہو گئے، یہ یاد رکھیں کہ کرکٹ کسی کی نہیں، یہاں چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں، نوجوانوں سے کہوں گا کہ وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کریں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -