آنند آہوجا نے سونم کپور سے شادی کے بعد خصوصی کیک کاٹ دیا،تصویر دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

آنند آہوجا نے سونم کپور سے شادی کے بعد خصوصی کیک کاٹ دیا،تصویر دیکھ کر آپ کی ...
آنند آہوجا نے سونم کپور سے شادی کے بعد خصوصی کیک کاٹ دیا،تصویر دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ سونم کپور معروف بھارتی بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
شادی کی تقریب میں سونم کپورلال رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ دلہے میاں آنند آہوجا نے شیروانی زیب تن کی تھی۔سونم کپورکی شادی میں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر، اداکارہ کرشمہ وکرینہ کپور، رانی مکھرجی ، اداکارسیف علی خان، جیکولین فرنینڈز، رنویرسنگھ، جھانوی کپور، ارجن کپور، عامر خان، امیتابھ بچن نے شرکت کی۔شادی کی تقریب کے دوران آنندآہو جا اور سونم کپور نے خصوصی کیک بھی کاٹا جس میں دلہن دولہا کو گھسیٹتی ہوئی لے کر جا رہی ہوتی ہے ۔کیک کے اوپر باسکٹ بال کورٹ بنا ہوا تھا جس میں ایک بال اور گول پوسٹ بنا ہوا تھا جبکہ اس باسکٹ بال کورٹ سے دلہن دولہے کو گھسیٹتی ہوئی اپنے ساتھ لے جا رہی ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ آنند آہوجا کو باسکٹ بال کھیلنے کا بہت شوق ہے اور یہ کیک بھی اسی بات کی عکاسی کرتا ہے لیکن شائد اب سونم کپور آنند آہوجا کو باسکٹ بال کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتیں ۔

مزید :

تفریح -