پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین پی اے سی کا امیدوار کون ہوگا؟ بانی تحریک انصاف نے  حتمی منظوری دیدی

پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین پی اے سی کا امیدوار کون ہوگا؟ بانی تحریک انصاف نے ...
پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین پی اے سی کا امیدوار کون ہوگا؟ بانی تحریک انصاف نے  حتمی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کیلئے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام سپیکر کو بھیجے گی،چیئرمین پی اے سی کیلئے علی محمد خان کا نام بھی زیربحث آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کا نام حتمی طور پر فائنل کرلیا،بانی پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دی ہے۔