قائداعظم سولر پارک میں سو میگا واٹ کا پراجیکٹ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا

قائداعظم سولر پارک میں سو میگا واٹ کا پراجیکٹ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

       لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غربت ، بیروزگاری میں کمی لانے ، معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کو لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نجات دلانے کیلئے توانائی کے بحران کو جلد سے جلد حل کرنا ناگزیر ہے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے‘ توانائی کے حصول کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت جنوبی پنجاب میں 10ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر قائداعظم سولر پارک بنا رہی ہے‘سولر پارک میں سو میگاواٹ کا پاور پراجیکٹ 2014ءکے آغاز میں مکمل ہو جائے گا اور اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ وہ سوموار کے روز یہاں پنجاب انرجی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں قائداعظم سولر پارک میں ایک سو میگاواٹ کا سولر پراجیکٹ لگانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم سولر پارک میں سو میگاواٹ پاور پراجیکٹ کیلئے جگہ مختص کر لی گئی ہے اور اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ءکے آغاز میں اس سولر پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک کے ماسٹر پلان پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے۔ پارک میں انفراسٹرکچر کی فراہمی سمیت تمام ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی سرٹیفکیشن لازم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک میں پانی کی فراہمی کیلئے بھی مناسب منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک میں انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہائیڈل، سولر، کوئلے، گنے کے پھوگ، بائیو گیس، بائیو ماس اور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے ملکی و غیر ملکی توانائی کی کمپنیوں کے ساتھ کئی ایک معاہدے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کرنے کیلئے صوبے کے قابل عمل مقامات کو دوبارہ مشتہر کیا جائے اور اس جانب تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی تیز رفتاری سے کام کیا جائے اور کوڑا کرکٹ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے 20 میگاواٹ کے منصوبے کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوگھریلو صارفین کیلئے سولر ہومز سلوشنز کے منصوبے کے بارے میں حتمی سفارشات تیار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے کا محکمہ ملک کا اہم اثاثہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر قیادت خستہ حالی کا شکار ریلوے اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے افسروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف محکموں کے زیر استعمال ریلوے کی اراضی ہے اور اکثر صوبائی محکموں نے ریلوے اراضی پر عمارات بنا کر دفاتر بنا لیے ہیں۔ اس لیے پنجاب حکومت ان محکموں کو ان کے ذمہ ریلوے کے لیز کی مد میں واجبات ادا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔لاہور علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شرےف سے پاکستان مسلم لےگ ن سندھ کے سےنئر رہنما ممتاز علی بھٹو نے ملاقات کی جس مےںباہمی دلچسپی ، سندھ مےں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلی نے پشاور کے علاقہ بڈھ بےر مےں ملک خیل ہسپتال کے نزدیک دھماکے کی شدید مذمت کی وزیر اعلیٰ نے دھماکے مےں قےمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت ےابی کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -