ترکی میں پاکستانیوں سمیت 139 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ترکی میں پاکستانیوں سمیت 139 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(این این آئی)ترکی میں سکیورٹی فورسز نے استنبول جانیوالی بس پر چھاپہ مارکر پاکستانیوں سمیت 139 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک میڈیا کا کہنا تھا وسطی صوبہ سیواس میں سکیورٹی فورس نے ایک مسافر بس کو تلاشی کی غرض سے روکا، مسا فروں سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا یہ افراد غیر قانونی تارکین وطن ہیں جو ترکی کے راستے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے، ان افراد کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔قبل ازیں سکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف صوبوں میں کاروائی کرکے 270 افغانی، پاکستانی، سری لنکن اور شامی غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا تھا جو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے یورپی سرحدوں کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے۔ حکام کا کہنا تھاتحویل میں لیے جانیوالے ان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کیلئے استنبول روانہ کر دیا گیا ہے۔
ترکی گرفتاریاں