جام کمال کو بڑا جھٹکا، گورنر بلوچستان نے کتنے وزرا کے استعفے قبول کرلیے؟ بڑی خبر آگئی
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان کے تین ناراض وزرا ء کے استعفے قبول کر لئے ۔
بلوچستان کابینہ کے ناراض وزراء ظہور بلیدی ، عبدالرحمان کھیتران اور اسد بلوچ نے گورنر بلوچستان کو اپنے استعفے بھیجے تھے جو انہوں نےقبول کر لئے ہیں ۔
تینوں وزراء کی جانب سے استعفے 6 اکتوبر کو بھیجے گئے تھے ۔ چار پارلیمانی سیکرٹریز اور دو مشیران نے بھی استعفے ارسال کئے تھے ۔ ترجمان کے مطابق گورنر پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیران کے استعفے قبول نہیں کر سکتے ۔