آئین میں صدر مملکت کو سیاسی عہدہ رکھنے کی اجازت نہیں،حاجی حنیف

آئین میں صدر مملکت کو سیاسی عہدہ رکھنے کی اجازت نہیں،حاجی حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ آئین میں صدر مملکت کو سیاسی عہدہ رکھن کی اجازت نہیں ہے۔ آئین و قانون کی روشنی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو عہدوں کے حوالے سے فیصلہ سو فی صد درست ہے، صدر زرداری اس فیصل کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر ایک منصب چھوڑدیں۔ اگر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدر مملکت کا عہدہ چھوڑ دیں تو ملک میں شفاف انتخابات کےامکانات روشن ہو سکتے ہیں ورنہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آنے کیلئے دھونس اور دھاندلی کی انتہا کردے گی۔ انتخابات کو شفاف اور قابل اعتماد بنانے کیلئے صدر زرداری کا استعفی ناگزیر ہے۔ وہ اندرون شہر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ حاجی محمد حنیف نے مزید کہا کہ حکمران اپنے چہروں پر مختلف نقاب اوڑھنا چھوڑدیں اور اپنے اصلی چہرے کے ساتھ قوم کا سامنا کریں۔ آئین اور عدلیہ کے احترام کا شورمچانے سے کچھ نہیں ہوتا کیونکہ پیپلزپارٹی کے قول وفعل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔