قتل کی جانے والی بلوچ صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کو ان کے شوہر نے مارا، تحقیقات میں انتہائی دلخراش انکشاف سامنے آگیا
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر تربت میں چند روز قبل نوعمر خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اب دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ یہ قتل بھی غیرت کے نام پر ہونے والی واردات ہے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق شاہینہ صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن بھی تھی جسے تربت میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ اسے اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ شاہینہ کے قتل کی اس خبر نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہینہ کے شوہر کا نام مہراب خان گیچکی تھا جس نے شاہینہ کو گولی مارنے کے بعدخود ہی ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا اور اس کی لاش ہسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ملزم تاحال پکڑا نہیں جا سکا۔