معروف بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی طلاق کی وجہ بتادی

معروف بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی طلاق کی وجہ بتادی
معروف بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی طلاق کی وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن  لائن)بھارت کے معورف ریپر اور گلوکار ادیتیہ پراتیک سنگھ سسوڈیا المعروف ”بادشاہ“ نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بیان کردی ہے۔

بادشاہ نے ایک انٹرویو میں اپنی سابقہ ​اہلیہ جیسمین مسیح سے اپنے تعلقات پر بات کی۔پوڈکاسٹ ”پراکھر کے پراوچن“ میں اپنی میریڈ لائف پر بات کرتے ہوئے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اور جیسمین نے رشتہ بچانے کیلئے اپنی پوری کوشش کی اور جو کچھ ہمارے بس میں تھا وہ سب کیا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا‘۔ 

بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں الگ ہو گئے کیونکہ یہ ہماری بیٹی کیلئے بالکل درست فیصلہ تھا، ہم دونوں نے یہ فیصلے اپنے ہونے والے بچوں کیلئے بھی کیا کیونکہ ہماری ٹاکسک میریڈ لائف سے ہمارے بچے ایفکٹ ہوتے‘۔بادشاہ نے اپنی اکلوتی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی بیٹی سے ملتا رہتا ہوں لیکن یہ بہت کم ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی ماں کے ساتھ لندن میں رہتی ہے‘۔

اپنی بیٹی سے بحیثیت والد اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’میرا اور میری بیٹی کا رشتہ انتہائی دوستانہ ہے، میں اس کیلئے میں ایک بہترین باپ ہوں‘۔

بادشاہ کی فیم اور کانسرٹس پر کیے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میری بیٹی میرے کانسرٹس میں آتی ہے لیکن وہ میری مداح نہیں ہے اسے بلیک پنک پسند ہیں‘۔

 بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’بطور موسیقار، اپنے بچے کے لیے کسی دوسرے موسیقار کاالبم خریدنا تھوڑا تکلیف دہ ہے لیکن کیا کریں، چلتا ہے‘۔

مزید :

تفریح -