پی ٹی آئی پرامن احتجاج یا جلسے پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جلسے کے شرکا نے پولیس پر پتھراؤ کیا، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج یا جلسے پر یقین نہیں رکھتی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ یہ واقعہ صرف ایک جگہ پیش آیا، اب امن بحال ہو گیا ہے۔