مریم نواز کا لہجہ بھی ہم نے سنا،تلخ لہجے میں بات کرتی تھیں،اسد قیصر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے راناثنااللہ کے پی ٹی آئی کے جلسے میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے سخت جملوں کے استعمال پر ردعمل دیدیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا لہجہ بھی ہم نے سنا،تلخ لہجے میں بات کرتی تھیں،جوبھی ہوگا ہمیں اس کی پرواہ نہیں،ہمیں اپنی حدود پتہ ہیں،این او سی ہمارا آئینی حق ہے ہم عدالت جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،جلسہ ہمارا آئینی حق ہے،کوئی ہمیں روکے گا تو دیکھیں گے۔علی امین گنڈاپور کی تقریر میں نے نہیں سنی۔